گجرات سے دو انسانی اسمگلرز گرفتار

گجرات سے دو انسانی اسمگلرز گرفتار
گجرات ( پبلک نیوز) پولیس اور ایف آئی اے حکام کی مشترکہ کارروائی پر دو انسانی اسمگلرز گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 50 سے زائد پاسپورٹ، دو چیک بک سمیت متعدد موبائل سمیں برآمد کیا گیا۔ گرفتار ہونیوالے ملزمان احمد حسن، محسن علی کا تعلق گجرات سے ہے۔ ملزمان عرصہ دراز سے بھاری رقوم کے عوض غیر قانونی طریقے سےشہریوں کو بیرون ممالک بھجواتے تھے۔ گرفتار کرنے کے بعد مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔