مظفرآباد ( پبلک نیوز) الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی بحال آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے احکامات قانونی قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا حکم معطل کر دیا ہے۔ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے حکومتی عاملین کے تمام احکامات منسوخ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کے احکامات کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد حکومت کی جانب سے تقرریوں، تبادلوں اور ترقیاتی منصوبوں سمیت کسی قسم کے احکامات جاری نہیں کیے جا سکتے جو منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن پر اثرانداز ہوں۔ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم اور جسٹس رضا علی خان پر مشتمل پینچ نے اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔