8 اور 9 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

8 اور 9 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: 8 اور 9 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 8 اور 9 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت مدِنظر رکھ کر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ رکھیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے کہا کہ دریاؤں، ندی اور نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کریں، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 اور 9 محرم کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں۔

Watch Live Public News