مولانا فضل الرحمن کے بھائی نےگنڈاپور کاالیکشن لڑنےکا چیلنج قبول کرلیا

مولانا فضل الرحمن کے بھائی نےگنڈاپور کاالیکشن لڑنےکا چیلنج قبول کرلیا
کیپشن: مولانا فضل الرحمن کے بھائی نےگنڈاپور کاالیکشن لڑنےکا چیلنج قبول کرلیا

ویب ڈیسک: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق انجینیئر ضیا الرحمان نے ویڈیو بیان میں کہا ہے علی امین گنڈاپور تمہارا چیلنج قبول ہے، تمہاری اوقات نہیں کہ مولانا فضل الرحمان تمہارا چیلنج قبول کرے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے تم مفتی محمود کے اس بیٹے سے مقابلہ کرکے دکھاؤ۔ مولانا فضل الرحمان نے تمہارے لیڈر کو اقتدار کی کرسی سے گھسیٹ کر نکالا تھا، تم اپنے بھائی سے استعفیٰ دلوا کر ان کا مجھ سے مقابلہ کراؤ۔

انجینئر ضیاء الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ گنڈاپور بہادر اور غیرت مند لوگ ہیں مگر یہ ان میں سے نہیں۔

Watch Live Public News