انوکھا شاہکار تنقید کی زد میں، سوشل میڈیا دباؤ پر  فن پارے ہٹانے کا فیصلہ

انوکھا شاہکار تنقید کی زد میں، سوشل میڈیا دباؤ پر  فن پارے ہٹانے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) ہیوی مشینری کے ذریعے فن پارے کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں ہاتھوں میں گلوب اٹھائے انوکھے شاہکار کی سوشل میڈیا پر تنقید  کے بعد سی ڈی اے نے فن پارے  کو فوری ہٹانے کے لیے رات تک ڈیڈ لائن دے دی۔ ہیوی مشینری کے ذریعے فن پارے کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ۔

خیال رہے کہ  ہاتھوں میں گلوب  اٹھائے فن پارہ نجی سوسائٹی کے مالکان کی جانب سے نصب کیا گیا تھا۔ فن پارے کی تعمیر کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سی ڈی اے پر شدید تنقید کی گئی تھی، تنقید کے بعد فن پارے کو کپڑوں کی مدد سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔

Watch Live Public News