انہوں نے کہا کہ روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل آیا ہے، روسی تیل کا پہلا جہاز کراچی آچکا ہے، انہوں نے روس سے 1 دمڑی کی چیز بھی نہیں منگوائی تھی، لوگ پوچھتے ہیں کہ روسی تیل کی کیا خصوصیت ہے؟ ، روس کے تیل کی قیمت عالمی تیل کی قیمت سے کم ہے، روس کا تیل عالمی منڈی سے کم از کم 15 ڈالر فی بیرل سستا ہے۔دشمن سے بھی اپنی بے مثال شجاعت اور بہادری کا اعتراف کرانے والے قوم کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے نام سے منسوب ایونیو کا افتتاح کرکے وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سانحہ 9 مئی کے بعد یہ قوم کی طرف سے اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام اور شہداء کی یادگاروں کی… pic.twitter.com/EIc7ytPpeU
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 14, 2023
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت زرمبادلہ کی ضرورت ہے ، اسحاق ڈار کو عوام بجٹ دینے پر ان کی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جب تک کسی بھی ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوتا ہے تو معاشی استحکام نہیں آسکتا ہے ، جب بھی کسی ملک میں دن رات جھوٹا پروپیگنڈا ہوگا تو کون وہاں سرمایہ کاری کرے گا؟، گذشتہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جو آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے توڑا گیا ہمیں اس کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے، آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرلی گئی ہیں ، ہم آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر میرے خلاف بھی کوئی کرپشن کا ثبوت ہے تو لے کر آئیں، جھوٹے الزامات لگانا مناسب نہیں ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی نے پوری اپوزیشن کو دیوار سے لگا دیا تھا، پونے چار سال ان کو کسی کے خلاف کرپشن کا ثبوت نہ ملا ، اگر کرپشن کے ثبوت نہیں ہیں تو منہ بند ہی رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کا کپتان ایک ہی ہوتا ہے، جب تک دس کھلاڑی کپتان کے ساتھ محنت نہ کریں تو ٹیم کامیاب نہیں ہوسکتی ہے، کسی بھی ٹیم کی کامیابی ٹیم ورک ہے، گذشتہ حکومت نے ترکیہ سے تعلقات خراب کیے ہیں ، ہمیں اربوں ڈالرز کی گندم امپورٹ کرنی پڑی ہے، گذشتہ حکومت میں گندم کی مقدار میں کمی ہوگئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان بچوں کو قرضے دینے کے لئے اربوں روپے رکھے گئے ہیں ، دیہاتوں میں زرعی قرضے فراہم کیے جائیں گے، نوجوان نسل ہی پاکستان کی کامیابی کی ضمانت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کہ یہ لیپ ٹاپس نہیں رشوت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے گذشتہ دور میں نوجوانوں کو گمراہ کیا ، نوجوانوں کو ایک لاکھ لیپ ٹاپس دینے کا پروگرام دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں سیونتھ ایونیو انٹرچینج کا افتتاح کر دیا۔سری نگر ہائی وے پر یہ منصوبہ سیکٹر جی سیون اور سیکٹر جی سکس کو آپس میں ملاتا ہے۔سیونتھ ایونیو انٹرچینج کے 4لوپ ہیں جبکہ سری نگر ہائی وے پر اوور ہیڈ برج کی لمبائی 1700میٹر ہے۔منصوبہ شہر کی خوبصورتی… pic.twitter.com/ks2aEdRoE2
— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 14, 2023