(ویب ڈیسک ) بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے اداکار پرادیپ وجین اپنے گھر پر مردہ پا ئے گئے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرادیپ چنئی میں اپنے گھر پر مردہ پائے گئے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ گھر میں حادثاتی طور پر گرنا ان کی موت کی وجہ ہوسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ پرادیپ گھرمیں اکیلے رہتے تھے ۔چند روز قبل ہی انہوں نے چکر آنے اور سانس لینے میں تکلیف کی شیکایت کی تھی اور اس کا علاج بھی کروایا تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار کے دوست نے جب ان سے رابطہ کرنے کیلئے فون کال کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا اور پھر دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود دروازہ نہ کھولا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس گھر کا دروازہ توڑ پر اند ر گئی تو پرادیپ اپنے باتھ روم میں مردہ پائے گئے انکے سر اور چہرے پر زخم بھی تھے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں گی۔