ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ باٹاپورمیں واقع شادی ہال کے قریب کمرے سےخاتون کی لاش برآمد، مقتولہ کی عمر 35 سے 40 سال کےدرمیان ہے، شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس کے مطابق خاتون کی لاش 6 روز پرانی لگتی ہے، کرائم سین یونٹ اورفرانزک ٹیم طلب کرلی گئی، تفتیشی ٹیم نے قریب کے مکینوں کے بیانات قلمبند کرنا شروع کردیے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون سے زیادتی سمیت تمام پہلووں پر تحقیقات جاری ہیں۔