بھارت کے متنازع شہریت ایکٹ پر امریکا، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

anti caa protest
کیپشن: anti caa protest
سورس: google

ویب ڈیسک : امریکا اور اقوام متحدہ نے بھارت کے متنازع شہریت ایکٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ بھارت میں شہریت کے متنازع ترمیمی ایکٹ کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مذہبی آزادی کا احترام اور قانون کے تحت تمام قومیتوں اور گروپس کے ساتھ یکساں سلوک جمہوریت  کا بنیادی اصول ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی مودی حکومت کی جانب سے متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا شہریت ترمیمی ایکٹ امتیازی ایکٹ ہے جو بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

مودی سرکارنے 2019 میں منظور  ہونے  والے شہریت کے متنازع   قانون کو نافذ کردیا ہے۔ مسلمان گروپوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے قانون کو مسلم دشمن قرار دیا ہے۔
 

Watch Live Public News