گوجرانوالہ: این اے 81  میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مسلم لیگ ن  کا امیدوار کامیاب

گوجرانوالہ: این اے 81  میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مسلم لیگ ن  کا امیدوار کامیاب

(ویب ڈیسک ) گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 81  میں  ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں (ن) لیگ کے اظہر قیوم ناہرہ کامیاب ہوگئے۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔ آر او کے مطابق مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم ناہرہ کو اب 3197 ووٹوں کی برتری حاصل ہے.

اس سے پہلے این اے 81 پر بلال اعجاز 7791 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔بلال اعجاز پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جن کی کامیابی کے بعد (ن) لیگ کے اظہر قیوم ناہراہ نے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔

Watch Live Public News