(ویب ڈیسک ) ترجمان الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کو بیرون ملک کا سفیر بنائے جانے کی خبروں پر اہم بیان جاری کیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں یہ گمراہ کن افواہ کہ اُن کو کسی باہر کے ملک کا سفیر بنایا جا رہا ہے، ایسی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ نہ ہی حکومت نے اُن کو ایسی کوئی آفر کی ہے اور نہ ہی اُن کا ایسا ارادہ ہے، وہ اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد بھی اپنے ملک میں ہی رہیں گے ، کسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایسی افواہیں پھیلانے والے کو اور اس کی اس افواہ کو بڑھانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے ،ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔