ضمنی انتخاب،جیل میں قید چودھری پرویز الہیٰ کا سرپرائز

ضمنی انتخاب،جیل میں قید چودھری پرویز الہیٰ کا سرپرائز
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: web desk

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنماءچودھری پرویز الہیٰ  کا ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، چودھری پرویز الٰہی سے فیملی کے اراکین نے جیل میں ملاقات کر کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی پر دستخط کروا لئے ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ  گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32کی نشست سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔پی پی 32 کی نشست مسلم لیگ ( ق ) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز چودھری سالک حسین کے ایم این اے بننے سے خالی ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے تحت 21 اپریل کو ملک بھر میں خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان بدھ کے روز کیا تھا۔