ایس ایم تنویر کیجانب سےجعفرایکسپریس دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

ایس ایم تنویر کیجانب سےجعفرایکسپریس دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
کیپشن: یونائیٹڈبزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویرکی مسافرٹرین پرحملے کی مذمت

ویب ڈیسک :ایس ایم یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے .

ایس ایم تنویر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں سانحہ جعفر ایکسپریس پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا جبکہ متاثرین کےاہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔

 انہوں نے امن وامان کے لئے حکومت بلوچستان کےعزم کو سراہا جبکہ مسافروں کی قیمتی جانیں بچانے کے لئے سیکیورٹی فورسز  کی بہادری کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے بروقت ،فوری اور موثر ردعمل کو خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا یہ قدم بلوچستان کی اقدار اور روایات کے منافی ہیں۔ "پاکستان کی تاجر برادری خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم مسافروں پر ہونے والے اس بربریت کی کڑی   مذمت کرتی ہے۔ کوئی مذہب یا معاشرہ اس طرح کی بربریت کو برداشت نہیں کرتا۔

 انہوں نے زور دیا کہ اس طرح کے افسوسناک واقعات ملک کے سرمایہ کاری کے ماحول کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔  یو بی جی بلوچستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے، مقامی نوجوانوں کے لیے ملازمتیں پیدا کرنے اور صوبائی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے  روزافزوں کوشش میں مصروف ہے۔ 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ  حکام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے مجرموں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کریں۔

Watch Live Public News