پینٹاگون پانامہ کینال پرقبضے کا منصوبہ دے،گرین لینڈلےکررہیں گے،ٹرمپ

پینٹاگون پانامہ کینال پرقبضے کا منصوبہ دے،گرین لینڈلےکررہیں گے،ٹرمپ
کیپشن: ،پینٹاگون پانامہ کینال پرقبضے کا منصوبہ دے،گرین لینڈلےکررہیں گے،ٹرمپ

ویب ڈیسک : امریکا گرین لینڈ لے کررہے گا نیٹو کردار ادا کرے۔۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے پینٹاگون سے پاناما کینال تک براہ راست رسائی کا منصوبہ مانگ لیا .
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات میں  کہا ہے  کہ امریکا کو گرین لینڈ پر کنٹرول کی ضرورت ہے۔

جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں روٹے کے ساتھ بات چیت کے دوران، ٹرمپ نے آرکٹک جزیرے کی اسٹریٹیجک اہمیت پر ایک بار پھر زور دیا۔

گرین لینڈ کے ممکنہ الحاق کے منصوبوں کے بارے میں ایک رپورٹر کے سوال پر ٹرمپ نے کہا، "ٹھیک ہے، مجھے لگتا ہے کہ ایسا ہو جائے گا۔"

روٹے کا حوالہ دیتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اس سے پہلے اس پر زیادہ غور نہیں کیا تھا لیکن اب ایک ایسا شخص موجود ہے جو امریکا کو گرین لینڈ کے ساتھ الحاق کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

انہوں نے روٹے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا،"مارک، آپ تو جانتے ہیں کہ ہمیں اس کی صرف سکیورٹی کے لیے ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سلامتی کے لیے بھی ضرورت ہے۔

روٹے کا کہنا تھا کہ وہ اس بحث سے باہر رہنا چاہتے ہیں کہ آیا اس جزیرے کو امریکا کا حصہ بننا چاہیے اور وہ "نیٹو کو اس میں ملوث کرنا نہیں چاہتے۔"

 دوسری طرف گرین لینڈ کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم نے ٹرمپ کے تبصروں کو سختی سے مسترد کر دیا۔

میوٹ ایگیڈ نے جمعرات کو فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا، "امریکی صدر نے ہمارے ساتھ الحاق کرنے کی اپنی سوچ کا ایک بار پھر ذکر کیا ہے۔ لیکن اب بہت ہو گیا۔"

ایگیڈ نے کہا کہ وہ تقریباً 57,000 لوگوں کے وطن گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کے ٹرمپ کے اعلان کو مشترکہ طور پر مسترد کرنے کے لیے کل جماعتی اجلاس بلانے کی کوشش کریں گے۔

گرین لینڈ کے پارلیمانی انتخابات جیتنے والی  ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما اور ممکنہ آئندہ وزیراعظم  جینز فریڈرک نیلسن نے بھی ٹرمپ کے تبصروں کو مسترد کر دیا۔

نیلسن نے فیس بک پر لکھا، " ٹرمپ کا بیان نامناسب ہے اور یہ ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ ہمیں ایسے حالات میں ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔"

دوسری طرف ٹرمپ انتظامیہ نے پینٹاگون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  امریکا کی پاناما کینال تک مکمل رسائی  اورکنٹرول کے لئے  فوجی  حل فراہم کرے۔

ڈونلڈ ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ پانامہ کینال کو "واپس لینا" چاہتے ہیں، جو دنیا کی سب سے اہم آبی گزرگاہوں میں سے ایک ہے۔

ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انکشاف کیا ہے کہ قومی سلامتی محکمہ کی جانب سے امریکی  فوج سے کہا  گیا ہے کہ وہ پاناما نہر تک  براہ راست رسائی کو یقینی بنانے کے لیے   منصوبہ پیش کرے۔

پینٹاگون نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

Watch Live Public News