ویب ڈیسک: لاہور کے بیجنگ انڈرپاس میں ڈالے میں سوار گارڈز کے شہری پر تشدد کامعاملہ،پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کی خدمات لینے والا کون تھا؟،پبلک نیوز واقعے سے متعلق مزید حقائق سامنے لے آیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہناہے کہ روفاس کرسٹی نامی پادری نے پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کی سروسز لیں،میزبان روفاس کرسٹی کے 2 امریکی مہمان تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئے۔میزبان اور مہمان امریکی شہری ایک ساتھ اگلی گاڑی میں سوار تھے۔
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ سڑک پر اوور ٹیکنگ کے دوران سکیورٹی گارڈز کی شہری سےتکرار ہوئی،گارڈز اور شہری کے درمیان معاملہ روڈ ریج بنا اور فائرنگ کردی گئی۔روفاس کرسٹی امریکی مہمانوں کے ہمراہ موقع سے روانہ ہوگئے۔روفاس کرسٹی اور امریکی مہمانوں کو ایک پولیس اہلکار بھی سکیورٹی کے لیے فراہم کیا گیا تھا۔