بجٹ 2025-26: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور

 بجٹ 2025-26: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور
کیپشن: بجٹ 2025-26: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور

ویب ڈیسک: حکومتِ پاکستان نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاریاں تیز کر دی ہیں اور اعلان کیا گیا ہے کہ نیا بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ، آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں 10 فیصد رعایت دینے کا بھی امکان ہے، جس سے مجموعی طور پر تقریباً 50 ارب روپے کا ریلیف متوقع ہے۔

تاہم یہ تمام تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ 14 سے 22 مئی تک ہونے والے مذاکرات کے بعد ہی حتمی شکل اختیار کریں گی۔

یاد رہے کہ پچھلے مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں بھی اسی نوعیت کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس وقت گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد، گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، جب کہ پنشنرز کو 15 فیصد اضافی ریلیف دیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں، کم از کم اجرت بھی 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار روپے کر دی گئی تھی۔

Watch Live Public News