عالمی مالیاتی جریدے نے معیشت میں پاکستان کی کارکردگی کو''معاشی کرشمہ'' قرار دیدیا

عالمی مالیاتی جریدے نے معیشت میں پاکستان کی کارکردگی کو''معاشی کرشمہ'' قرار دیدیا
کیپشن: عالمی مالیاتی جریدے نے معیشت میں پاکستان کی کارکردگی کو''معاشی کرشمہ'' قرار دیدیا

ویب ڈیسک: صف اول کے عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دے دیا۔

عالمی جریدے بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو شاید سرمایہ کار بعد میں پچھتائیں۔ 25 کروڑ 50 لاکھ آبادی والا یہ ملک گزشتہ دو سال میں معاشی کرشمہ کر چکا ہے۔ سالانہ 40 فیصد مہنگائی ، اب تقریباً صفر ہو چکی ہے۔ 2031 میں میچور ہونے والے پاکستانی یوروبانڈز کی قیمت 40 سینٹ فی ڈالر سے بڑھ کر 80 سینٹ ہو گئی ہے۔  کراچی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس تین گنا ہو چکا ہے۔

بیرن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف حکومت نے ستمبر میں آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے استحکام کے معاہدے پر دستخط کیے۔ 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم پاکستان کو جاری کی جا چکی ہے۔

 سینڈ گلاس کیپیٹل مینجمنٹ کے سرمایہ کاری کے شعبے کے سربراہ جینا لوزوسکی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”Pakistan is a good story“ ۔ 

معاشی ماہر خالد سلامی نے کہا کہ بھارت سے تنازعہ پاکستان کی معاشی بحالی متاثر نہیں کرے گا۔ملک کی اپنی کمزور بنیادیں معاشی بحالی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ 
بیرن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا حالیہ استحکام 2022-23 کے قریب دیوالیہ ہونے کے تجربے سے شروع ہوا۔

 والٹن کیپیٹل مینجمنٹ کی چیف انویسٹمنٹ آفیسر ایلسن گراہم نےاپنے تجزیے میں کہا کہ سب کا خیال تھا کہ سری لنکا کی طرح پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا،۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سود کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کر دی، جس سے ملک کساد بازاری میں تو چلا گیا، لیکن مہنگائی پر قابو پا لیا گیا۔مجموعی قومی پیداوار کی شرح گزشتہ سال 2.5 فیصد تک واپس آئی، مالیاتی کھاتے غیرمعمولی طور پر متوازن ہیں۔کرنٹ اکاؤنٹ مثبت ہے، پرائمری فسکل سرپلس موجود ہے،ایسا ہم نے کئی سالوں میں نہیں دیکھا۔حکومت کو ٹیکس کی آمدنی میں پچاس فیصد اضافہ کرنا ہے، بجلی کی سبسڈی کم کرنی ہے، اور دیگر مشکل فیصلے لینے ہیں۔ 

خالد سلامی نے اپنے تجزیے میں کہا کہ پاکستان آہستہ آہستہ آئی ٹی آؤٹ سورسنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آئی ٹی میں پاکستان کی آمدنی بڑھ کر اب سالانہ 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ 

بیرن رپورٹ کے مطابق حالات نے شہباز شریف اور ان کے فوجی اتحادیوں کو معاشیات اور زندگی کا بہترین محرک فراہم کیا ہے۔

یاد رہے کہ بیرن عالمی جریدہ دنیا کے معروف وال سٹریٹ جرنل کی سسٹر آرگنائزیشن ہے۔

Watch Live Public News