(ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات شروع ہو گئے۔
آئندہ مالی سال 2025-26کے بجٹ کی تیاریاں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات شروع ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام ورچوئل مذاکرات میں شریک ہیں ، آئی ایم ایف کیساتھ رواں سال کی معاشی کارکردگی کاڈیٹا شیئر کیاجارہاہے۔
آئی ایم ایف کو بریفنگ میں دی گئی کہ ایف بی آر نے جولائی سے مارچ8453ارب ٹیکس جمع کیا،نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 4027ارب روپے جمع ہوئے۔
ذرائع کے مطابق نئے سال کے لیے وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ایف بی آر کا ٹیکس ہدف جی ڈی پی کے 11 فیصد کے مساوی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
2025-26کے لیے ٹیکس ہدف 14 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔مالی خسارے کا ہدف جی ڈی پی کے 5.1 فیصد یعنی 6700 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تاجروں کی رجسٹریشن، ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم اور کمپلائنس رسک مینجمنٹ ترجیح قرار دی گئی ہے۔