(ویب ڈیسک) بھارت میں حیدر آباد جیل انتظامیہ نے شہریوں کو انوکھی آفر دی ہے ، آفر میں کہا گیا ہے کہ 2ہزار روپے دیں اور ایک دن جیل میں گزاریں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی تلنگانہ ریاست میں عام لوگوں کو جیل میں وقت گزارنے کی سہولت دینے کا ایک انوکھا اور دلچسپ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت شہری پیسے دیگر جیل میں وقت گزار سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں واقع چنچل گوڑا سینٹرل جیل میں شہری مقررہ فیس ادا کرنے کے بعد قیدیوں جیسی زندگی گزار سکیں گے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چنچل جیل انتظامیہ کا بتانا ہے کہ 24 گھنٹے جیل میں گزارنے کے خواہش مند افراد کو 2000 بھارتی روپے جبکہ 12 گھنٹے جیل میں گزارنے کے خواہش مند افراد کو 1000 بھارتی روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ نئے پروگرام کا مقصد عام شہریوں خصوصاً نوجوانوں میں قانون، نظم و ضبط اور جیل نظام سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔