دوسری بیوی کی خوش کی خاطر باپ نے بیٹی کا گلا کاٹ دیا

دوسری بیوی کی خوش کی خاطر باپ نے بیٹی کا گلا کاٹ دیا
لاہور (ویب ڈیسک) بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا باپ گرفتار۔ ملزم ارشد کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے سول لائنز پولیس نے معصوم بچی کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔ قتل کرنے والا 8 سالہ بچی حبیبہ کا سگا باپ نکلا پولیس کی جانب سے ملزم محمد ارشد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ارشد نے 2 شادیاں کر رکھیں تھیں اور مقتولہ بچی ملزم کی پہلی بیوی سے تھی۔ ملزم نے پہلی بیوی کو طلاق دی دی تھی جبکہ بیٹا اور بیٹی اسی کے پاس ہی رہتے تھے۔ ایس پی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ دوسری بیوی دونوں بچوں کی وجہ سے اپنے شوہر ارشد سے لڑائی جھگڑا کرتی تھی۔ ملزم نے دوسری بیوی کو خوش کرنے کے لئے بیٹی کا گلا کاٹ کے قتل کر دیا۔ ایس پی سی آئی نے مزید بتایا کہ سفاک ملزم ارشد نے اعتراف جرم کر لیا ہے ملزم نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد ایمرجنسی15 پر کی کال اور کہا کہ اس بیٹی نے خودکشی کی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔