لاہور بورڈ نے انٹر میڈیٹ نتائج کا اعلان کردیا

لاہور بورڈ نے انٹر میڈیٹ نتائج کا اعلان کردیا
لاہور ( پبلک نیوز) لاہور بورڈ نے انٹر میڈیٹ نتائج کا اعلان کردیا۔ 15 سے زائد انٹر میڈیٹ کے طلبہ کو 1100میں سے 1100نمبر دیدیے۔ گئے۔ تاریخ میں پہلی بار پندرہ طلبہ ٹاپ کر گئے تفصیلات کے مطابق کامیابی کا تناسب اٹھانوے اعشاریہ ایک سات رہا۔ایک اعشاریہ آٹھ تین فیصد بچے فیل ہوئے۔ فیل ہونے والے بچے امتحان سے غیر حاضر ہونے کی وجہ سے فیل ہوئے۔ امتحان میں غیر حاضر ہونے والے بچوں کا 27 نومبر کو امتحان ہوگا۔ لاہور بورڈ میں ایک لاکھ نوے ہزار طلبا و طالبات کا امتحان لیا گیا۔ پالیسی کے تحت الیکٹو مضامین کا امتحان کیا گیا تھا۔ پانچ فیصد اضافی نمبرز کمپلسری مضامین میں ایڈ کئے گئے۔ جو بچے اس امتحان میں حاضر نہین ہو سکے ان کے لیئے ستائیس مومبر کو سپیشل امتحان ہوگا۔ کوئی بچہ غیر حاضر تھا اور جو بچے تیتیس فیصد نمبر کو قبول نہیں کریں گے انکے لیئے سپیشل امتحان ہوگا۔ چون ہزار پرائیویٹ جبکہ ایک لاکھ تیس ہزار ریگولر بچے تھے۔ نوے ہزار بچے جبکہ چھیانوے ہزار بچیاں امتحان میں شامل ہوئیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔