'ماضی کی طرح اقتدار ملا تو ایسی حکومت قبول نہیں کرونگا'

'ماضی کی طرح اقتدار ملا تو ایسی حکومت قبول نہیں کرونگا'
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ماضی کی طرح اقتدار ملا تو نہیں لوں گا۔ سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمیں اقتدار ملا اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ چلی ، آخری کے 3 سے 4 ماہ وہ ہمارے ساتھ نہیں تھے۔ عمران خان نے کہا کہ اپنی حکومت میں احتساب اس لیے نہ کر سکا کیوں کہ میرے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں تھا۔ قانون کی بالادستی ضروری ہے، حکومت میں نیب ہمارے پاس نہیں تھی جس کی وجہ سے بڑے ڈاکو قانون کے نیچے نہیں آ سکے۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ کراچی پاکستان تحریک انصاف کا شہر ہے، وفاق کے ساتھ ساتھ سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے۔ سندھ میں ڈاکو راج کا خاتمہ کیا جائے گا، سندھ میں ڈاکو راج اور شریف مافیا کا ہم نے خاتمہ کرنا ہے، 30 سال سے یہ دونوں خاندان پاکستان کو لوٹ رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔