آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں ، مولانا فضل الرحمان

آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں ، مولانا فضل الرحمان

(ویب ڈیسک ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   جے یو آئی (ف)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ترامیم پر جو چیزیں ہم نے مسترد کیں وہ واپس ہوچکی ہیں، جو مسودہ حکومت کی طرف سے لایا گیا تھا ہم نے مسترد کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  اس مسودے سے عدلیہ کمزور ہوجاتی اور انسانی حقوق تباہ ہوجاتے  تاہم مسودے پر کافی ہم آہنگی ہوچکی ہے۔ اسمبلی میں اس لیے نہیں کہ عوام کے مفاد کے خلاف قانون پاس کریں۔

مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ  بلاول بھٹو، نوازشریف اور پی ٹی آئی کی قیادت سے ملاقات کروں گا، 18ویں ترمیم میں بھی ہمیں 9 مہینے لگ گئے تھے،  آج کیا مسئلہ ہے جو ہم پر جلدی مسلط کی گئی ، ہم اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی سے اپیل کی کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس تک احتجاج ملتوی کریں، پہلے بھی مظاہرے کے نتائج اچھے نہیں آئے۔

Watch Live Public News