نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کا معاملہ، گورنرخیبرپختونخوا نے جواب تیار کرلیا

نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کا معاملہ، گورنرخیبرپختونخوا نے جواب تیار کرلیا
کیپشن: نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کا معاملہ، گورنرخیبرپختونخوا نے جواب تیار کرلیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےاستعفےاور نئےوزیراعلیٰ کی حلف برداری کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنا جواب تیار کرلیا ہے۔ گورنرکےپی نےاپنا جواب پشاورہائیکورٹ میں جمع کرانےکیلئےایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھیج دیا ہے۔ 

گورنر نے اپنے جواب میں لکھا ہے کہ آئین کےتحت استعفیٰ منظور ہوگا اور نئے وزیراعلیٰ سے حلف بھی لوں گا۔ وزیراعلیٰ کے استعفےاور حلف پر آئینی طریقہ کار اختیار کروں گا۔

فیصل کریم کنڈی نے سوال بھی اٹھایا کہ وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری کا انتظار کیوں نہیں کیا گیا؟ حکومت نے مسلسل غیرقانونی کام کیے۔ جب وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہی نہیں ہوا تو دوسرا وزیراعلیٰ کیسےمنتخب ہوسکتا ہے؟ 

سپریم کورٹ کےفیصلےکےتحت استعفیٰ وصول کرنےوالےکو دو کام چیک کرنےہوتے ہیں۔ پہلا کام کہ استعفیٰ اصلی ہے کہ نہیں؟ دوسرا یہ چیک کرنا ہوتا ہے کہ استعفیٰ کسی دباؤ کے تحت تو نہیں دیاگیا۔ اگر ایسا کیا گیا ہو تو یہ جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کیلئے گورنر کی دستیابی معلوم کرنےکی ہدایت کی تھی۔

Watch Live Public News