حکومت  کا ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑے ایکشن کا اعلان 

حکومت  کا ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑے ایکشن کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) حکومت پاکستان نے ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیک نیوز نیٹ ورک بے نقاب، مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کرل گئی۔ملوث افراد کے خلاف PCCIA کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی جانب سے  فوری گرفتاریاں متوقع ہیں ۔ڈیپ فیک لیب ایکٹو - جعلی ویڈیوز/ آڈیوز کی فارنزک جانچ شروع کردی گئی۔

سوشل پلیٹ فارمز کو نوٹس  میں کہا گیا ہے کہ   فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹایا جائے۔ار بار خلاف ورزی پر اکاؤنٹس مستقل معطلی کی سفارش کی گئی ہے۔

ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز جھوٹ پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔اوورسیز نیٹ ورک کی ٹریسنگ اور سفارت خانوں کے ذریعے سخت اقدامات زیر غور ہیں۔

بیرونِ ملک ملوث افراد کی انکوائری، قانونی اور سفارتی کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے۔ریڈ نوٹس/ بین الاقوامی تعاون کے آپشنز پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

چینلز اور بلاگرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ  نشر سے پہلے دوہری تصدیق لازمی ہے۔گمراہ کن ہیش ٹیگز اور ٹرول سیلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔مالی سہولت کار نشانے پر،ٹرانزیکشنز کی اسکریننگ شروع کردی گئی۔

ہنگامی حالات میں افواہ بازی پر اضافی سزائیں لاگو ہوں گی۔صوبائی فوکل پرسنز نامزد  کردیا گیا۔ فوری ری ایکشن اور کاؤنٹر میسجنگ ہوگی۔

سرکاری ہیلپ لائن 1919 پر فیک نیوز رپورٹ کریں ۔ شناخت خفیہ رہے گی۔

Watch Live Public News