پاکستان کے معروف اداکارمصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی

پاکستان کے معروف اداکارمصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی

(ویب ڈیسک ) فلم انڈسٹری کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ولن مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

700 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستان فلم انڈسٹری کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ولن مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق مصطفیٰ قریشی مکمل بیڈ ریسٹ کی وجہ سے 6 ہفتے تک گھر سے نہیں نکل سکتے۔

مصطفیٰ قریشی کا کہنا ہے کہ  فجر کی نماز کے بعد گھر کے باہر واک کر رہا تھا، سڑک کھدی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے ٹوٹی ہوئی سڑک میں پاؤں پھنس گیا۔

انہوں نے کہا کہ  میں بری طرح گرا، میرا سر سڑک سے ٹکرایا اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، آنکھ بچ گئی،اللّٰہ تعالیٰ ہمارے حکمرانوں کو عقل دے کہ وہ شہر کی سڑکیں بنا دیں، مجھے آج رضا ربانی کی کتاب کی تقریب میں جانا تھا، مگر نہیں جا سکا۔

Watch Live Public News