ویب ڈیسک: راولپنڈی کے علاقہ قائداعظم کالونی میں مبینہ طور پر سسرال والوں کا بہو کو جلا کر قتل کرنے کا واقعہ، تھانہ دھمیال پولیس نے مقتولہ شازیہ فاروق کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو میری چچی نے کمرے میں بند کرکے آگ لگا کر قتل کیا، ملزمہ نے شواہد چھپانے کے لئے کمپریسر پھٹنے کا بہانہ کیا۔
ملزمہ نے ہماری غیر موجودگی میں مقتولہ کو ہسپتال منتقل کیا تھا، مقتولہ شازیہ فاروق کا سارا جسم جھلس گیا تھا۔
وجہ عناد گھر کے سارے اخراجات میرے والد کے ذمہ تھے، ملزمہ میری والدہ مقتولہ سے اکثر لڑائی جھگڑا کرتی تھی۔
خاتون کے مبینہ قتل پر سی پی او خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا، پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے دیور کو حراست میں لے لیا ہے۔
ملزمان نے خاتون کے جھلسنے کے واقعہ کو کمپریسر پھٹنے کا حادثہ قرار دیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی ہے، مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔