راولپنڈی میں طالبات کو ہراساں کرنے والے تین ملزمان گرفتار

راولپنڈی میں طالبات کو ہراساں کرنے والے تین ملزمان گرفتار
کیپشن: راولپنڈی میں طالبات کو ہراساں کرنے والے تین ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں اسکول اور کالج جانے والی طالبات کو ہراساں کرنے والے تین ملزمان کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کا سی سی ڈی اہلکاروں کے ساتھ مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ زخمی ملزم محمد شیراز کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ اس کے ساتھی ذیشان اور حسیب سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا تعلق نیو چاکرہ علاقے سے ہے اور وہ طالبات کو ہراساں کرتے تھے۔ معاملے کی ویڈیو منگل کی شام سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی۔

ملزمان کے خلاف اقدام قتل، پولیس سے مزاحمت اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News