سٹیج آرٹسٹ شازیہ قتل کیس کا تاریخی فیصلہ سنادیاگیا

سٹیج آرٹسٹ شازیہ قتل کیس کا تاریخی فیصلہ سنادیاگیا
کیپشن: سٹیج آرٹسٹ شازیہ قتل کیس کا تاریخی فیصلہ سنادیاگیا

ویب ڈیسک: لاہور میں ایک پرانے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔مجرم وارث عرف دانہ کو سزائے موت،5لاکھ جرمانے کی سزا، شازیہ کی بہنوں کو زخمی کرنے پر 7-7 سال قید،50،50ہزار جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شاہد حمید نے جرم ثابت ہونے پر ملزم وارث عرف دانہ کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ مقتولہ شازیہ کی 2 زخمی بہنوں کے معاملے میں ملزم کو 7 ، 7 سال قید اور 50 ، 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

پراسیکیوشن کی جانب سے وکیل شاید سعید بھٹی نے عدالت میں مکمل شہادتیں پیش کیں، جن کی بنیاد پر ملزم کو قصوروار قرار دیا گیا۔

یادرہے کہ یہ واقعہ 2002 میں پیش آیا تھا، جب تھانہ اقبال ٹاؤن میں اسٹیج اداکارہ شازیہ کے قتل اور اس کی بہنوں پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واقعے کی وجہ مبینہ طور پر مالی لین دین کا تنازع بتایا گیا تھا۔

Watch Live Public News