اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اسحاق ڈار کو فون، ایران امریکا مذاکرات پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اسحاق ڈار کو فون، ایران امریکا مذاکرات پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی
کیپشن: اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اسحاق ڈار کو فون، ایران امریکا مذاکرات پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی

ویب ڈیسک: نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے انعقاد پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

انتونیو گوترس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور سنجیدہ مذاکرات کو دوبارہ شروع ہونا چاہیے۔ انہوں نے بین الاقوامی بحری آمد و رفت کے حقوق اور آزادیوں کے احترام پر بھی زور دیا اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بھی خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Watch Live Public News