(ویب ڈیسک ) امریکا کی جانب سے ناکہ بندی کے باوجود ایرانی سپر ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا۔
اس حوالے سے ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی سپر ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا۔ ایرانی سپر ٹینکر جو تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اپنے ٹریکنگ سسٹم کو آن رکھ کر بین الاقوامی پانیوں اور آبنائے ہرمز کے ذریعے گزر گیا۔
تاہم امریکی حکام نے ابھی تک ایرانی میڈیا کی اس رپورٹ پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
خیال رہے کہ امریکی سینٹ کام نے ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور باہر جانے والے تمام سمندری ٹریفک کی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ روس سینٹ کام نے کہا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کی سمندری تجارت کو مکمل طور پر روک دیا ہے۔