ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اے آئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں ٹرمپ کو 80 کی دہائی کے پاپ اسٹار کے انداز میں دکھایا گیا ہے، جہاں وہ چمکدار لباس، لمبے سنہرے بالوں اور کی بورڈ کے ساتھ پرفارم کرتے نظر آتے ہیں۔
یہ ویڈیو معروف انٹرنیٹ میم “رِکرولنگ” کا ایک سیاسی اور طنزیہ روپ ہے، جس میں مشہور گانے “Never Gonna Give You Up” کی دھن پر ایران سے متعلق پیغامات شامل کیے گئے ہیں۔
ایرانی سفارتخانے کی جانب سے اس منفرد انداز کو سوشل میڈیا کے ذریعے سیاسی پیغام کو مزاحیہ انداز میں پیش کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔