چینی صدر نے اتفاق کیا ہے کہ وہ ایران کو ہتھیار نہیں بھیجیں گے، صدر ٹرمپ

چینی صدر نے اتفاق کیا ہے کہ وہ ایران کو ہتھیار نہیں بھیجیں گے، صدر ٹرمپ
کیپشن: چینی صدر نے اتفاق کیا ہے کہ وہ ایران کو ہتھیار نہیں بھیجیں گے، صدر ٹرمپ

 ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر نے اتفاق کیا ہے کہ وہ ایران کو ہتھیار نہیں بھیجیں گے۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ چین بہت خوش ہے کہ میں آبنائے ہرمز کو مستقل طور پر کھول رہا ہوں۔ یہ صورتحال اب دوبارہ پیش نہیں آئے گی۔ میں یہ چین کیلئے کر رہا ہوں اور پوری دنیا کیلئے بھی۔ چند ہفتوں میں جب میں چین پہنچوں گا تو صدر شی جن پنگ گرمجوشی سے گلے لگائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھداری اور بہترین انداز میں مل کر کام کر رہے ہیں، کیا یہ لڑائی سے بہتر نہیں؟ لیکن یاد رکھیں، اگر ضرورت پڑی تو ہم لڑنے میں بھی بہت ماہر ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ایران کے حملوں پر حیران ہوئے۔

Watch Live Public News