عطا تارڑ کی 14 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور

عطا تارڑ کی 14 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کی 14 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے حفاظتی ضمانت منظور کی، عدالت نے پولیس کو عطاء تارڑ کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ 25 مئی کے لانگ مارچ میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کے کیس میں حفاظتی ضمانت کی گئی۔ وکیل عطاء اللہ تارڑ نے موقف اپنایا کہ لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے کیونکہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں۔ عطاء تارڑ نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔