ویب ڈیسک: حکومت نے آئندہ تین روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ نئی قیمتوں کا اعلان 18 اگست کو متوقع ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیر 17 اگست تک ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔ یومِ آزادی کی سرکاری تعطیل کے باعث اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا معمول کا جائزہ نہیں لیا جاسکا، جس کے نتیجے میں ویک اینڈ کے دوران قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان کے مطابق حکومت پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں، شرح تبادلہ اور دیگر معاشی عوامل کا جائزہ لے گی، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے نئے طریقہ کار کے تحت 18 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اور ممکنہ ردوبدل بھی کیا جائے گا۔
فی الحال ملک میں پیٹرول 325.43 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 383.95 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔