مشہور بسکٹ میں کوکو کے بجائے کوئلے کا استعمال، فیکٹری سیل کردی گئی

مشہور بسکٹ میں کوکو کے بجائے کوئلے کا استعمال، فیکٹری سیل کردی گئی
کیپشن: مشہور بسکٹ میں کوکو کے بجائے کوئلے کا استعمال، فیکٹری سیل کردی گئی

ویب ڈیسک: مصر میں فوڈ سیفٹی حکام نے معروف بسکٹ کی مبینہ غیر قانونی تیاری کرنے والی فیکٹری سیل کردی، جہاں کوکو کے بجائے کالے کاربن کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران فیکٹری سے تقریباً 1.8 ٹن مشتبہ اور غیر معیاری خام مال برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا، جسے مزید جانچ کے لیے سرکاری لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں بسکٹ کی تیاری کے لیے کوکو کے متبادل کے طور پر بلیک ویجیٹیبل کاربن استعمال کیا جا رہا تھا۔ تاہم اس خام مال کے استعمال اور اس کی قانونی حیثیت کی حتمی تصدیق لیبارٹری رپورٹ کے بعد ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد مشتبہ اور ممکنہ طور پر غیر معیاری مصنوعات کو مارکیٹ تک پہنچنے سے روکنا تھا۔ فی الحال یہ بھی واضح نہیں کہ فیکٹری میں تیار کی گئی کوئی مصنوعات مارکیٹ میں پہنچ چکی تھیں یا نہیں۔

فیکٹری مالکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ حکام مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News