ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق

ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
کیپشن: ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر خاتون رضوانہ عرف حسینہ جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ ہری پور کے علاقے علوے خالو غازی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں رضوانہ عرف حسینہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News