ویب ڈیسک: ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کی کارروائی، مردان میں سگریٹ کےگودام پرچھاپا، چھاپےکےغیرڈیوٹی شدہ سگریٹ کے200 کارٹنز برآمد کئے گئے۔
ایف بی آر ذرائع کا بتانا تھا کہ ٹیکس چوری پر فیکٹری سیل کردی گئی، کارروائی کےدوران کمپنی کےمالک، افسران اور اہلکاروں نےمسلح مزاحمت کی۔
ایف بی آرکی ٹیم اور چیف کمشنر نےکسی دباؤ کے بغیر کارروائی مکمل کی، کمپنی کےایک ڈائریکٹرکا تعلق مردان کےمعروف سیاسی خاندان سےہے۔
پاکستان سگریٹ کی بلااجازت تیاری اور غیرقانونی تجارت کےمسئلےکا سامنا کر رہا ہے، غیرڈیوٹی شدہ سگریٹ سےقومی خزانےکوسالانہ 250 سے 300 ارب روپےکا نقصان ہورہا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں، کارروائی کے دوران پاک فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا مکمل تعاون حاصل ہے۔