ایف آئی اے نے ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا
کیپشن: ایف آئی اے نے ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا

ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے ایک اہم کارروائی کے دوران ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر قاصد علی کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا ایک اہم رکن ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ وہ سادہ لوح شہریوں کو یورپ بھیجنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتا اور انہیں غیر قانونی راستوں سے افریقہ منتقل کرتا تھا۔ ملزم نے متاثرہ خاندانوں سے اسپین بھیجنے کے بہانے فی کس 33 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

رپورٹس کے مطابق قاصد علی اور اس کے ساتھیوں نے نوجوانوں کو موریطانیہ منتقل کر کے وہاں بدترین تشدد اور غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا۔ انسانی اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک نے متاثرین کو اسپین بھیجنے کا وعدہ کر کے رقم ہڑپ کی اور بعد ازاں رابطہ منقطع کر دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم پر انسانی اسمگلنگ، فراڈ اور تارکین وطن کی اموات کا سبب بننے جیسے سنگین الزامات ہیں، اور اس کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News