ویب ڈیسک: فیصل آباد میں آج ہونے والے دلخراش واقعے نے سب کو افسردہ کردیا، ایسا واقعہ کس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا، کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری مالک، منیجر اور دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق اب تک چارافراد گرفتارہو چکے ہیں اورمالک نے خود بھی گرفتاری دے دی ہے، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات سمیت دیگرالزامات شامل ہیں، جس کے تحت مجموعی طور پرسات افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران حادثے کی وجوہات اورحفاظتی قوانین کی خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے یہ دھماکہ فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کی کمی اورممکنہ سکیورٹی خلاف ورزیوں کی وجہ سے پیش آیا۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کے جاری کردہ نوٹس اورہدایات پرعمل کریں اورکسی بھی غیرمحفوظ علاقے میں نہ جائیں، تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید گرفتاریوں کا امکان بھی موجود ہے۔