آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کیلئے 3 نام سامنے آگئے

آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کیلئے 3 نام سامنے آگئے
کیپشن: آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کیلئے 3 نام سامنے آگئے

 ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے 3 نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے انتخاب کا اختیار نواز شریف کو دے دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ نواز شریف کی زیرِ صدارت مری میں مسلم لیگ ن کی اہم بیٹھک میں کیا گیا۔

ن لیگ کے اجلاس میں شاہ غلام قادر، چوہدری طارق فاروق اور راجا فاروق حیدر کے نام زیرِ غور آئے۔ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم کے نام کا حتمی فیصلہ نواز شریف پر چھوڑ دیا ہے۔ شاہ غلام قادر وزارتِ عظمیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مری اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور اہم عہدوں پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ نواز شریف ہی آزاد کشمیر کے وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور دیگر اہم عہدوں کا فیصلہ کریں گے۔

Watch Live Public News