ویب ڈیسک: نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی نے سڈنی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی یہ کارروائی انتہائی مکروہ اور بزدلانہ عمل ہے، اور جب وہ میئر بنیں گے تو ہر دن یہودی نیویارکرز کی حفاظت کے لیے کام کریں گے۔
ایکس پر اپنے پیغام میں ظہران ممدانی نے کہا کہ آج سڈنی میں حنوکہ کی تقریب کے دوران ہونے والا حملہ یہود دشمن دہشت گردی کی ایک گھناؤنی کارروائی تھی۔ میں اُن تمام افراد کے لیے سوگوار ہوں جنہوں نے اپنی جان گنوا دی، خاص طور پر ربی ایلی شلانگر کے لیے، جو کراؤن ہائٹس سے گہرے تعلقات رکھتے تھے۔ یہ حملہ روشنیوں کے تہوار کو دردناک طور پر اندھیروں میں بدلنے کا سبب بنا۔
The attack at a Hanukkah celebration in Sydney today was a vile act of antisemitic terror. I mourn those who were murdered and will be keeping their families, the Jewish community, and the Chabad movement in my prayers. May the memories of all those killed be a blessing.
— Zohran Kwame Mamdani (@ZohranKMamdani) December 14, 2025
While…
ظہران ممدانی نے کہا کہ اگرچہ تمام حقائق سامنے آنا ابھی باقی ہیں، لیکن جو معلومات اب تک موصول ہوئی ہیں وہ دل دہلا دینے والی ہیں۔ یہ حملہ دنیا بھر میں یہودیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کا ایک اور ہولناک پہلو ہے۔ بہت سے لوگ اب خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے، نہ اپنی شناخت کے ساتھ جینے میں، نہ اپنے ایمان کا کھلے عام اظہار کرنے میں، اور نہ ہی بغیر سیکیورٹی کے اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کرنے میں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ میئر بنیں گے، تو وہ ہر دن یہودی نیویارکرز کی حفاظت کے لیے کام کریں گے۔ یہ مقصد نہ صرف ان کا بلکہ ہر نیویارکر کا مشترکہ مقصد ہونا چاہیے، اور ہمیں اس تشویشناک تشدد کو ماضی کا حصہ بنانا ہوگا۔