پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11.85روپےفی لیٹر کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11.85روپےفی لیٹر کمی کا امکان
کیپشن: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11.85روپےفی لیٹر کمی کا امکان

ویب ڈیسک: عوام کیلئے اچھی خبر آگئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے۔ جس کے تحت پٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 11 روپے 70پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا قیمتوں سے متعلق آج ورکنگ ارسال کرے گا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا۔ مجوزہ کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 9 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔

مجوزہ کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ذیزل کی نئی قیمت 267 روپے 80 پیسے ہو جائے گی۔ مجوزہ کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 153 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

Watch Live Public News