ایل پی جی گھریلو سلنڈر پر پچاس فیصد سے زائد ٹیکس وصولی کا انکشاف 

ایل پی جی گھریلو سلنڈر پر پچاس فیصد سے زائد ٹیکس وصولی کا انکشاف 
کیپشن: ایل پی جی گھریلو سلنڈر پر پچاس فیصد سے زائد ٹیکس وصولی کا انکشاف 

ویب ڈیسک: ایل پی جی گھریلو سلنڈر پر 50 فیصد سے زائد ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی اصل قیمت محض 1621روپے 82پیسے ہے۔ گھریلو سلنڈر کی سرکاری قیمت 2 ہزار 466 روپے مقرر ہے۔ ایل پی جی گیس کے گھریلو سلنڈر پر بھاری ٹیکسز عائد ہیں۔

ایل پی جی 11.8 کلو گرام سلنڈر پر 844 روپے ٹیکسز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔ ایل پی جی گیس کی فی کلو قیمت میں صارفین سے 71 روپے52 پیسے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔  11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر پر 55 روپے پٹرولیم لیوی عائد  ہے۔ 

گھریلو سلنڈر پر جی ایس ٹی کی مد میں 301 روپے 84 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ گھریلو سلنڈر پر مارکیٹنگ مارجن، ڈسٹری بیوشن مارجن اور ڈیلرمارجن کی مد میں 413 روپے صارفین سے وصول کیے جاتے ہیں۔ مارکیٹنگ مارجن ، ڈسٹری بیوشن مارجن اور ڈیلرز مارجن پر الگ سے 18 فیصد جی ایس ٹی عائد ہے۔

مختلف مارجنز پر جی ایس ٹی کی مد میں 74 روپے34 پیسے الگ سے صارفین سے وصول کیے جاتے ہیں۔ اوگرا ایل پی جی کمپنیوں کو سرکاری نرخ پر سحتی سے عملدرآمد کی ہدایت کر رکھی ہے۔ ایل پی جی کمپنیوں کو پلانٹ پر پرائس ٹیگ لگانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

جڑواں شہروں میں اوگرا کی ہدایت کے باوجود ہر گھریلوسلنڈر پر 12سو روپے سے زائد اضافی وصولی جاری ہے۔ اوگرا احکامات کے باوجودصارفین سے  فی سلنڈر کی قیمت 37 سو روپے سے 38 سو روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ جڑواں شہروں میں سرکاری نرخ پر عملدرآمد چیلنج بن گیا۔

Watch Live Public News