ویب ڈیسک: پاورڈویژن کی کوششوں سے بجلی کے سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ، وفاقی وزیرِ پاور ڈویژن اویس لغاری کا کہنا تھا کہ مسابقتی عمل کو تقویت دینےسے ڈسکوز کے سمارٹ میٹرز کی قیمتیں 40 فیصد تک کم ہوئیں۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ پاور ڈویژن اویس لغاری کا کہنا تھا کہ سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں کمی سے ملکی سطح پر 150ارب روپے کی بچت ہوگی، تین فیز میٹر کی قیمت 45000ہزار روپے سے کم ہو کر 25000 روپے ہوگئی ہے۔
سنگل فیز میٹر کی قیمت میں 7000 روپے کی کمی ہوئی ہے، حکومت نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ریگولیشنز میں مثبت تبدیلیاں کی ہیں۔
انٹر نیشنل کمپنیوں نے مسابقتی عمل میں بھر پور حصہ لیا اور انکو در پیش رکاوٹیں ختم ہو گئیں، نئے میٹرز کی قیمت میں کمی سے بجلی صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں کم رقم ادا کرنا پڑے گی۔
سمارٹ میٹرز سے غلط میٹرریڈنگ اور بجلی چوری کی فوری نشاندہی ہو گی ، سمارٹ میٹرز سے صارفین کو پیشگی ادائیگی کی سہولت اور اپنے میٹرز کی براہ راست مانیٹرنگ کی سہولت میسر ہوگی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی استعمال سے متعلق معلومات، بغیر لائن مین بجلی بحالی سمیت دیگر بے شمار فوائد حاصل ہونگے۔