(ویب ڈیسک ) سڈنی ساحل میں پیش آنے والے خوفناک حملے کے بعد حقیقی زندگی کے ہیرو احمد کی اسپتال سے پہلی تصویر سامنے آ گئی ہے، احمد اس وقت زیرِ علاج ہیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے دوران احمد نے غیر معمولی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کو شدید خطرے میں ڈال کر حملہ آور کو قابو میں کیا اور اس سے ہتھیار چھین لیا۔ حکام اور عینی شاہدین کے مطابق، احمد کے بروقت اور دلیرانہ اقدام نے مزید جانی نقصان کو روکا اور کئی بے گناہ جانیں بچ گئیں۔
نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر کرس منس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے احمد کو “حقیقی زندگی کا ہیرو” قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ احمد کی غیر معمولی بہادری نے بلاشبہ بے شمار جانیں بچائیں۔
Ahmed is a real-life hero. Last night, his incredible bravery no doubt saved countless lives when he disarmed a terrorist at enormous personal risk.
— Chris Minns (@ChrisMinnsMP) December 15, 2025
It was an honour to spend time with him just now and to pass on the thanks of people across NSW. pic.twitter.com/3xNBW8vxvZ
کرس منس کے مطابق، اسپتال میں احمد سے ملاقات کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات تھی، جہاں انہوں نے پورے نیو ساؤتھ ویلز کے عوام کی جانب سے شکریہ اور نیک تمنائیں پہنچائیں۔