عمران خان کی اسپتال منتقلی، عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت درخواست جلد مقرر کرنے کی استدعا مسترد

عمران خان کی اسپتال منتقلی، عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت درخواست جلد مقرر کرنے کی استدعا مسترد
کیپشن: عمران خان کی اسپتال منتقلی، عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت درخواست جلد مقرر کرنے کی استدعا مسترد

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہینِ عدالت کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کردی۔

عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے سے متعلق عدالت کے حکم پر عمل نہیں کیا گیا۔

عظمیٰ خان نے اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ توہینِ عدالت کی درخواست کو ترجیحی بنیادوں پر سماعت کے لیے مقرر کیا جائے اور ممکن ہو تو رواں یا آئندہ ہفتے اس پر سماعت کی جائے۔

تاہم سپریم کورٹ نے درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا دوبارہ مسترد کردی ہے۔

Watch Live Public News