سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کی کمی
کراچی : ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 3700 روپے کم ہوگئی ہے جس کے بعد فی تولہ ایک لاکھ92ہزار 200روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3173 روپے کم ہوکر ایک لاکھ64 ہزار 780روپے ہے۔ ادھر عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 18 ڈالرز کم ہوکر 1837 ڈالرز فی اونس ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔