پی ایس ایل 9 کے میچز کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے پلان تیار

پی ایس ایل 9 کے میچز کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے پلان تیار
کیپشن: پی ایس ایل 9 کے میچز کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے پلان تیار

ویب ڈیسک: کرکٹ میلہ پی ایس ایل کے شروع ہونے میں دو دن باقی رہ گئے  ۔عوامی سہولت،ٹریفک کی موثرروانی اور شائقین کرکٹ کی آگاہی کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا.سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ  04 ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز،90 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے۔جبکہ قذافی اسٹیڈیم،ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر 900 سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ میں اب صرف 2 روز باقی رہ گئے، شائقین کرکٹ میچز اور اپنے فیورٹ کھلاڑیوں کی اننگز دیکھنے کو بیتاب ہیں۔

اس حوالے سے لاہور ٹریفک پولیس نے عوامی سہولت اور شائقین کرکٹ کی آگاہی کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ 04 ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز،90 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے، قذافی اسٹیڈیم،ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر 900 سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے،رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے،شائقین کرکٹ کی سہولت اور باآسانی اسٹیڈیم تک رسائی کیلئے 03 پارکنگ اسٹینڈز مختص ہے۔

عمارہ اطہر  نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس روائتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی،مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ،مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گیں،میچ کے دوران کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا،ٹیم کی موومنٹ کے دوران مخصوص روڈز کو کچھ لمحوں کےلئے بند کیا جائے گا،موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جائےگا،مال روڈ، جیل روڈ،  کینال روڈ،  فیروز پور روڈ سے آنے والے شائقین کرکٹ براستہ فیروز پور گورنمنٹ کالج فار بوائز میں پارکنگ کرسکیں گیں۔

عمارہ اطہر  نے کہا کہ ٹھوکر، جوہر ٹاؤن، کاہنہ کی طرف سے آنے والے شہری براستہ سینٹر پوائنٹ گورنمنٹ کالج فار بوائز میں پارکنگ کرسکیں گیں،کینٹ، ڈیفنس کی طرف سے آنے والے شائقین کرکٹ سن فورٹ ہوٹل اور لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ کرسکیں گے، راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا،شہر ی مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن15پر کال کرسکیں گے،شہری قذافی اسٹیڈیم کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں،پارکنگ اور اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے ٹریفک کے عملے سے رہنمائی لیں، ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے ہمہ وقت آگاہ رہنے کیلئے راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سنتے رہیں۔