ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو ایک خط کے ذریعے ارسال کیا، جس میں پارٹی کو سینیٹ اور تمام اسمبلیوں سے فوری استعفے دینے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔
مراد سعید کے استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کی بنیاد جعلی اور غیر قانونی ہے، جو عوام کے مینڈیٹ کی توہین کا حصہ بن چکی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اب فوری طور پر سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اور سندھ اسمبلیوں سے اجتماعی استعفے دینے چاہئیں تاکہ عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھی جا سکے۔
مراد سعید نے اپنی سینیٹ کی سیٹ سے استعفیٰ چئیرمین تحریک انصاف کو بھیج دیا
— PTI (@PTIofficial) February 14, 2026
پارٹی کو سینیٹ اور اسمبلیوں سے فوری استعفی دینے کا مشورہ/ مطالبہ بھی کر دیا pic.twitter.com/wvv0wZbqNb
پاکستان تحریک انصاف نے مراد سعید کے سینیٹ سے استعفے کی تصدیق کر دی ہے۔
یاد رہے کہ مراد سعید نے 2025 میں سینیٹر منتخب ہونے کے بعد ابھی تک حلف نہیں اٹھایا تھا۔